back to top
⮜ शहर चुनें
दिसम्बर, 31, 2025

ہندوستانی اسٹیل انڈسٹری میں خود انحصاری کی جانب, – جناب رام چندر پرساد سنگھ، مرکزی وزیر برائے اسٹیل، حکومت ہند

spot_img
spot_img
- Advertisement - Advertisement

ہندوستانی اسٹیل انڈسٹری میں خود انحصاری کی جانب
جناب رام چندر پرساد سنگھ، مرکزی وزیر برائے اسٹیل، حکومت ہند

 

- Advertisement -

میں ہندوستانی اسٹیل انڈسٹری کو آتم نربھر بھارت میں ’اسپیشل اسٹیل‘ کے لیے پیداوار سے جڑی ہوئی مراعاتی اسکیم (پی ایل آئی) میں بہترین تعاون کرنے کے طور پر دیکھتا ہوں۔ اس اسکیم کو حال ہی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت والی کابینہ کے ذریعے منظور کیا گیا تھا۔ نیا ہندوستان بنانے کا ان کا دور اندیشانہ اور اسٹریٹجک نقطہ نظر مینوفیکچرنگ سیکٹر کو مضبوط کرنے اور

- Advertisement -

 

- Advertisement -

خود کفیل بنانے پر زور دیتا ہے۔ جولائی میں اسٹیل کے مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد، پالیسی سے متعلق مداخلت کرنےکا یہ میرا پہلا موقع ہے۔ یہ اسکیم اس بات کی شاندار مثال ہے کہ کیسے مناسب طریقے سے سوچنے اور بہتر فیصلے لینے میں اداروں کی مدد کرنی ہے، جس میں انہیں منتخب کرنے کے لیے وہ متبادل پیش کیے جاتے ہیں جنہیں کامیاب نتائج حاصل کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت کمپنیوں کو پانچ سال کی مدت کے لیے، سال در سال کی بنیاد پر بہترین اسٹیل کی پیداوار میں اضافہ کرنےکے لیے مراعات ادا کی جائیں گی۔ لہٰذا، حکومت ان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے کہ وہ مصنوعات میں قدر کا اضافہ کریں۔ اس کے دو فائدے ہوں گے۔ انہیں گھریلو کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی بازاروں میں ویلیو ایڈیڈ پراڈکٹس کے لیے بہتر قیمتیں ملیں گی، اور ساتھ ہی اسکیم کے تحت مراعات بھی حاصل ہوں گی۔ اس اسکیم سے انٹیگریٹیڈ اسٹیل کی پیداوار کرنے والوں اور سیکنڈری اسٹیل پیداوار کرنے والوں اور ایم ایس ایم ای کو بھی فائدہ ہوگا۔ ’اسپیشلٹی اسٹیل‘ کی گھریلو اسٹیل مینوفیکچرنگ میں اضافہ کرنے اور بہتر سرمایہ کاری کو

متوجہ کرنے کے لیے 6322 کروڑ روپے کا بجٹ طے کیا گیا ہے۔ ’اسپیشلٹی اسٹیل‘ گریڈ جسے مراعات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، اس کا فیصلہ پیداوار کرنے والوں اور استعمال کرنے والی صنعتوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کرنے کے بعد کیا گیا تھا۔ ’اسپیشلٹی اسٹیل‘ اُن 13 اہم شعبوںمیں سے ایک ہے جس کی شناخت ہندوستان کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو بڑھانے اور برآمدات میں اضافہ کرنے کے لیے کی گئی تھی، جس کے لیے پی ایل آئی اسکیم کو منظور کیا گیا ہے۔

مراعات کا مقصد ہندوستانی ترقی میں اضافہ کرنا ہے، جس کے تحت صارفین کو بہتر قیمت فراہم کی جائے گی، اور اعلیٰ درآمداتی متبادل پیش کیا جائے گا۔ مزید برآں، اسکیم کے تحت متوقع اضافی سرمایہ کاری میں نہ صرف گھریلو مانگ کو پورا کرنے کا امکان ہے، بلکہ آنے والے وقت میں عالمی چمپئن بھی تیار کرنا ہے۔ پی ایل آئی ٹیکنالوجیکل صلاحیتیں حاصل کرنے اور مقابلہ جاتی اور تکنیکی طور پر ایڈوانس ایکو سسٹم تیار کرنے کے علاوہ، ہائی گریڈ اسٹیل کی پیداوار میں وزیر اعظم کے ’آتم نربھر بھارت‘ کے وژن کو بھی پورا کرنے میں مدد کرے گا۔ یہ تقریباً 40000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری، درآمدات میں تقریباً 30000 کروڑ روپے کی

کمی اور برآمدات میں تقریباً 32000 کروڑ روپے کے اضافہ کے ساتھ ’اسپیشلٹی اسٹیل‘ میں گھریلو صلاحیت میں اضافہ کا باعث بنے گا۔ تقریباً 25 ملین ٹن کی اضافی مینوفیکچرنگ صلاحیت پیدا کرنے کے امکان کے ساتھ، اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس اسکیم میں تقریباً 525000 روزگار پیدا کرنے کا امکان ہے، جس میں سے تقریباً 68000 براہ راست ہوگا، اور بقیہ بالواسطہ روزگار ہوگا۔
اسپیشلٹی اسکیم کو مراعات کے لیے اس لیے منتخب کیا گیاہے کیوں کہ اسٹیل کی تجارت کے معاملے میں ہندوستانی اسٹیل انڈسٹری ویلیو چین کے آخری سرے پر کام کرتی ہے۔ مالی سال 21-2020 میں، ہندوستان کی اسٹیل برآمدات 10.7 ملین ٹن تھی جس میں

سے 1.8 ملین ٹن ’اسپیشلٹی اسٹیل‘ تھی جب کہ 4.7 ملین ٹن کی درآمدات ہوئی تھی جس میں سے 2.9 ملین ٹن ’اسپیشلٹی اسٹیل‘ تھی۔ مجموعی تجارت کے فیصد کے طور پر زیادہ درآمد اور کم برآمد کے اس عدم توازن کو پی ایل آئی اسکیم کے ذریعے پلٹا جا سکتا ہے۔
نیشنل اسٹیلی پالیسی (این ایس پی)، 2017 نے ہائی گریڈ آٹوموٹیو اسٹیل، الیکٹریکل اسٹیل، اسپیشل اسٹیل کی کل مانگ کو گھریلو سطح پر پورا کرنے، اور 31-2030 تک اسٹریٹجک ایپلی کیشن کے لیے مرکبات کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ملک اس وژن کو تبھی حاصل کر سکتا ہے جب حکومت اس قسم کے ’اسپیشلٹی اسٹیل‘ گریڈ کی پیداوار میں اضافہ کرنے اور ویلیو چین کو آگے بڑھانے کے لیے اسٹیل انڈسٹری کو مراعات دے۔

مجھے یقین ہے کہ یہ پی ایل آئی اسکیم ہمیں ہائی کوالٹی ویلیو ایڈیڈ اسٹیل پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہونے میں مدد کرے گی۔ مقابلہ جاتی قیمتوں پر اعلیٰ معیار والی ’’میک ان انڈیا‘‘ برانڈ کو مضبوط کرنے کے لیے ہم سبھی کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

जरूर पढ़ें

Jio New Year Plans 2026: जियो के नए साल के प्लान्स में पाएं अनलिमिटेड कॉल्स और Google Gemini Pro मुफ्त

Jio New Year Plans: टेलीकॉम दिग्गज रिलायंस जियो ने अपने ग्राहकों के लिए "हैप्पी...

Vidya Balan का वो सच, जब नफरत करती थीं अपने शरीर से, फिर ऐसे बनीं हिट फिल्मों की रानी!

Vidya Balan News: बॉलीवुड की वो अदाकारा जिसकी अदाएं और जिनकी खूबसूरती ने लाखों...

T20 World Cup 2026: अफगानिस्तान ने अपनी धाकड़ टीम का किया ऐलान, राशिद खान को मिली कप्तानी

T20 World Cup: क्रिकेट प्रेमियों की धड़कनें तेज कर देने वाली खबर! आगामी आईसीसी...

UP पुलिस में 32679 सिपाही पदों पर Sarkari Naukri का सुनहरा अवसर

Sarkari Naukri: उत्तर प्रदेश के युवाओं के लिए सरकारी नौकरी का सपना साकार होने...
error: कॉपी नहीं, शेयर करें